میجرجنرل (ر) رحمت خان کو متفقہ طور پر الشفاء آئی ٹرسٹ کا نیا صدر منتخب کر لیا گیا

منگل 21 مئی 2019 14:58

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 مئی2019ء) میجرجنرل (ر) رحمت خان کو متفقہ طور پر الشفاء آئی ٹرسٹ کا نیا صدر منتخب کر لیا گیا ہے۔ منگل کو بورڈ آف ٹرسٹیز کے اجلاس میں میجر جنرل (ریٹائرڈ)رحمت خان کو متفقہ طور پر الشفاء آئی ٹرسٹ ہسپتال کا 4 سال کیلئے نیا صدر منتخب کر لیا گیا۔

(جاری ہے)

ان کا انتخاب لیفٹیننٹ جنرل(ریٹائرڈ) حامد جاوید کی گزشتہ دنوں اچانک وفات کے بعد ہوا ہے۔

جنرل رحمت خان 4 سال سے الشفاء آئی ٹرسٹ کے ساتھ ٹرسٹی کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہے ہیں۔ جنرل رحمت آرمڈ کور سے ہیں، وہ جی ایچ کیو کے ڈائریکٹر جنرل رہے، انہیں حکومت پاکستان کی طرف سے ہلال امتیاز کا میڈل عطا ہوا۔ ریٹائرڈمنٹ کے بعد فوجی سیمنٹ سمیت مختلف عسکری کاروباری اداروں کے سربراہ رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :