وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی شنگھائی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس میں شرکت کیلئے بشکیک پہنچ گئے

منگل 21 مئی 2019 16:50

وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی شنگھائی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 مئی2019ء) وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی شنگھائی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس میں شرکت کیلئے وفد کے ہمراہ کرغزستان کے دارلحکومت بشکیک پہنچ گئے۔ مناس ہوائی اڈے پر کرغزستان میں پاکستان کے سفیر فیصل نیاز ترمذی اور کرغزستان کی وزارت خارجہ کے سینئر حکام نے وزیر خارجہ کا خیر مقدم کیا۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ شنگھائی تعاون تنظیم کی وزرائے خارجہ کونسل کا دو روزہ اجلاس آج سے کرغز کے شہر بشکیک میں شروع ہو رہا ہے جس میں شنگھائی تعاون تنظیم کے تمام رکن ممالک کے وزرائے خارجہ/مندوبین کی شرکت متوقع ہے۔ وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی شنگھائی تعاون تنظیم کی وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس میںپاکستان کی نمائندگی کریں گے۔ وہ تنظیم کے اجلاس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کریں گے اور مختلف ممالک کے وزرائے خارجہ کے ساتھ خصوصی سائیڈلائن ملاقاتیں بھی کریں گے۔ شنگھائی تعاون تنظیم کے سیکرٹری جنرل کے ساتھ بھی وزیر خارجہ کی خصوصی ملاقات طے ہے۔

متعلقہ عنوان :