بشکک ، پاکستان اور کرغزستان کاتجارتی حجم ایک کروڑ ڈالر تک بڑھانے اور دو طرفہ تعاون کے فروغ کے لئے روابط برھانے پر اتفاق

منگل 21 مئی 2019 22:32

بشکک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 مئی2019ء) پاکستان اور کرغزستان نے تجارتی حجم ایک کروڑ ڈالر تک بڑھانے اور دو طرفہ تعاون کے فروغ کے لئے روابط برھانے پر اتفاق کرلیا ۔

(جاری ہے)

منگل کے روز وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے شنگھائی کی تعاون تنظیم کے وزارت خارجہ اجلاس میں شرکت کے موقع پر کرغزستان کے وزیر خارجہ چنگیز ایدربیکوف سے ملاقات کی جس میں دونوں رہنمائوں کے درمیان باہمی دلچسپی ‘ دو طرفہ اور اہم علاقائی اور بین الاقوامی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا کرغز وزیر خارجہ نے شاہ محمود قریشی کا بشکک آمد پر خیر مقدم کیادونوں رہنمائوں نے پاک کرغزستان تعاون کی نوعیت پر اطمینان کا اظہار کیا دو طرفہ تعاون کے فروغ کے لئے روابط بڑھانے پر اتفاق کیا دونوں راہنمائوں نے باہمی تجارت کو ایک کروڑ ڈالر تک بڑھانے پر بھی اتفاق کیا۔