فوڈگرین لائسنس کے گندم کی خریدوفروخت اور سٹاک کرنا خلاف قانون ہے،ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر وہاڑی

منگل 21 مئی 2019 22:51

بورے والا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 مئی2019ء) ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر وہاڑی ملک مسعوداسلم نے کہاہے کہ فوڈگرین لائسنس کے گندم کی خریدوفروخت اور سٹاک کرنا خلاف قانون ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا او موقع پر اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولر ( انچارج پی آر سنٹر وہاڑی)رانا امتیاز علی، انچارج پی آر سنٹر بورے والا(481) محمد ارشد غوری اور آفس سپرنٹنڈنٹ رانا محمد خان بھی موجود تھے انہوں نے کہا کہ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف لائسنسنگ کنٹرول آڈر کی 1957کی دفعہ 7/1کے تحت گودام سیل کرکے زیر دفعات اندراج پرچہ 3/6 فوڈگرین سٹف کنٹرول ایکٹ 1958 کرادیا جائیگا جس کی سزا تین سال اور جرمانہ یا دونوں سزائیں جرم کے مطابق ہوسکتی ہیں،ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر نے کہاکہ محمکہ خوراک وہاڑی کے 12خریداری مراکز پر بارہ لاکھ بوری گندم کی خریداری ہو چکی ہے جبکہ 15لاکھ بوری باردانہ کسانوں کو تقسیم کیا گیا ہے

متعلقہ عنوان :