+اسلام آباد، ایک ہی روز رمضان المبارک اور عیدین منانے کے حوالے سے وزارت سائنس و ٹیکنالوجی نے قمری کلینڈر تیار کرکے اسلامی نظریاتی کونسل ارسال کردیا

منگل 21 مئی 2019 23:35

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 مئی2019ء) ملک بھر میں ایک ہی روز رمضان المبارک اور عیدین منانے کے حوالے سے وزارت سائنس و ٹیکنالوجی نے قمری کلینڈر تیار کرکے اسلامی نظریاتی کونسل کو ارسال کردیا ہے ، کونسل جائزہ لے گی کہ رویت بصری اور رویت آلاتی میں کس کی شہادت کو قبول کیا جائے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق چاند کی رویت کے حوالے سے وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کے ماہرین کی جانب سے تیار کئے جانے والے قمری کلینڈر اسلامی نظریاتی کونسل کو بھیج دیا ہے اسلامی نظریاتی کونسل رویت کے حوالے سے رویت بصری اور رویت آلاتی پر مختلف مسالک سے رائے لی گی اسلامی نظریاتی کونسل اس بات کا جائزہ لے گی کہ آیا رویت کی پیدائش کے وقت سے شہادت لی جائے یا رویت انسانی آنکھ کے ذریعے دیکھنے کے قابل ہوجائے تو شہادت لی جائے اسلامی نظریاتی کونسل مختلف مسالک سے رائے لینے کے بعد حتمی فیصلہ کرے گی ملک میں روئیت ہلال کے حوالے سے جاری تنازعے کو ختم کرنے کیلئے وزارت سائنس و ٹیکنالوجی نے قمری کیلنڈر تیار کر لیا ہے ،قمری کیلنڈر کو مذید سفارشات کیلئے اسلامی نظریاتی کونسل نے وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کی طرف سے قمری کیلنڈر ملنے کی تصدیق کردی چیئرمین کونسل ڈاکٹر قبلہ ایاز کہتے ہیں کیلنڈر شعبہ تحقیق کو بھجوا دیا اس کی تحقیق کی روشنی میں رمضان ہی میں اسلامی نظریاتی کونسل کا اجلاس بھی بلایا جاسکتا ہے ۔

۔۔۔۔۔اعجاز خان