اسلام آباد ہائیکورٹ نے آصف علی زرداری کی ضمانت قبل از گرفتاری پر تحریری حکم نامہ جاری کردیا

بدھ 22 مئی 2019 15:54

اسلام آباد ہائیکورٹ نے آصف علی زرداری کی ضمانت قبل از گرفتاری پر ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مئی2019ء) اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق صدر آصف علی زرداری کی ضمانت قبل از گرفتاری پر دو صفحات پر مشتمل تحریری حکم نامہ جاری کر دیا ہے ۔عدالتی حکم کے مطابق آصف علی زرداری 8 رٹ پٹیشنز پر عبوری ضمانت پر ہیں۔

(جاری ہے)

اسلام آباد ہائیکورٹ نے آصف علی زرداری کی رٹ پٹیشن نمبر 1169 کا حکم نامہ جاری کردیا ہے، آصف علی زرداری کی رٹ پٹیشن کے مطابق آصف علی زرداری کی عبوری ضمانت 29 مئی تک منظور کی جاتی ہے، آصف علی زرداری کی رٹ پٹیشن نمبر 1169 کو 29 مئی کو دوبارہ سنا جائے گا، حکم نامے پر جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر نے دستخط کر دیئے۔ہائیکورٹ کا تحریری حکم نامہ 2 صفحات پر مشتمل ہے۔

متعلقہ عنوان :