پی ٹی آئی رکن نے کامیاب نوجوان پروگرام کے حق میں قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کروا دی

کامیاب نوجوان پروگرام وفاقی حکومت کا مستحسن اقدام ہے، سعدیہ سہیل رانا

بدھ 22 مئی 2019 17:15

پی ٹی آئی رکن نے کامیاب نوجوان پروگرام کے حق میں قرارداد پنجاب اسمبلی ..
لاہور۔22 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مئی2019ء) تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل رانا نے ایک قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کروا دی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ کامیاب نوجوان پروگرام وفاقی حکومت کا مستحسن اقدام ہے اس سے دس لاکھ نوجوانوں کو سستے قرضے مہیا کئے جائیں گے۔

(جاری ہے)

جس سے انھیں روزگار کے لئے مواقع فراہم ہوں گے اور بے روزگاری میں کمی آئے گی۔ معاشی چیلنجز سے نبردآزما ہونے کے لئے طویل مدتی پالیسی معاون و مددگار ثابت ہو گی۔ لہذا پنجاب کا یہ معزز ایوان وفاقی حکومت کے اس اقدام کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے اور اس ایوان کے معزز اراکین اس اقدام کو قابل تحسین قرار دیتے ہیں۔