وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے بشکیک میں پاکستانی سفارت خانے کا دورہ کیا

بدھ 22 مئی 2019 18:31

وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے بشکیک میں پاکستانی سفارت خانے کا ..
بشکیک ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مئی2019ء) وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے بشکیک میں پاکستانی سفارت خانے کا دورہ کیا۔ کرغزستان میں پاکستان کے سفیر فیصل نیاز ترمذی نے سفارت خانے پہنچنے پر وزیر خارجہ کا استقبال کیا۔ وزیر خارجہ نے سفارت خانے میں تعینات عملے سے ملاقات کی اور ان سے سفارتخانہ کی ورکنگ کے حوالے سے دریافت کرتے رہے۔

(جاری ہے)

سفیر فیصل نیاز ترمذی نے سفارت خانے کے قیام ،ورکنگ اور اسٹاف کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔ وزیر خارجہ نے شنگھائی تعاون تنظیم کی وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس کے سلسلے میں بہترین کارکردگی پر تمام عملے کو شاباش دی۔ وزیر خارجہ نے سفارت خانے میں متعین عملے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو اس وقت بہت سے چیلنجز کا سامنا ہے۔ پاکستان کو سفارتی سطح پر درپیش ان چیلنجز سے نمٹنے کیلئے ہمارے افسران کو دل جمعی کے ساتھ محنت کرنا ہوگی۔

متعلقہ عنوان :