بریگزٹ کا آخری موقع، برطانوی وزیر اعظم کی لیبر پارٹی سے تعاون کی اپیل

بدھ 22 مئی 2019 21:56

لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مئی2019ء) برطانوی وزیر اعظم ٹریزا مے نے ملکی اپوزیشن جماعت لیبر پارٹی سے اپیل کی ہے کہ وہ بریگزٹ کے آخری موقع کے طور پر حکومتی بریگزٹ ڈیل کی حمایت کرے۔

(جاری ہے)

ساتھ ہی مے نے لیبر پارٹی کو یہ پیشکش بھی کی ہے کہ وہ اس بارے میں ممکنہ رائے شماری پر بھی تیار ہو سکتی ہیں کہ آیا برطانیہ کے یورپی یونین سے اخراج کے موضوع پر ملک میں ایک نیا عوامی ریفرنڈم کرایا جانا چاہیے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ٹریزا مے نے یہ بات اپنے اس خط میں کہی، جو انہوں نے لیبر پارٹی کے سربراہ جیریمی کوربن کو لکھا اور جس میں برطانوی حکومت کے یورپی یونین کے ساتھ طے شدہ بریگزٹ معاہدے کے لیے حمایت کی درخواست کی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :