جوہری جنگ کا خطرہ بڑھ گیا ہے‘‘عالمی ادارہ تحقیق انسداد ہتھیار

بدھ 22 مئی 2019 23:15

نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 مئی2019ء) عالمی ادارہ تحقیق برائے انسداد ہتھیار کے مطابق جوہری جنگ کا خطرہ بڑھ گیا ہے، اس اہم اور فوری نوعیت کے معاملے سے نمٹنے کیلئے دنیا سنجیدگی سے غور کرے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق عالمی ادارے کی ڈائریکٹر برائے عدم ہتھیار تحقیق ریناٹاڈان نے انتباہی بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ دوسری عالمی جنگ سے ابتک کیمقابلے میں اب جوہری جنگ کاخطرہ بہت بڑھ گیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ جوہری ہتھیاروں کیاستعمال سمیت متعدد عناصراس کی وجوہات میں شامل ہیں اور ان کا خطرہ اب زیادہ ہے اور ان سے متعلق سوچنا، ان سے نمٹنے کیلئے انتظامات انتہائی جواب طلب سوالات ہیں۔ریناٹاڈان کا کہنا تھا کہ جوہری ہتھیار رکھنے والے تمام ممالک میں نیوکلیئر ماڈرانائزیشن پروگرام جاری ہے ہتھیاروں پر پابندی سے متعلق بھی منظر نامہ تبدیل ہو رہاہے،ان معاملات کیپیچھے کسی حد تک امریکا چین کیدرمیان اسٹریٹیجک مسابقت بھی کار فرما ہے۔

متعلقہ عنوان :