ڈسٹرکٹ پرائس کنٹرول کمیٹی کی جانب سے ماہ صیام میں منافع خوروں، مصنوعی مہنگائی اور غیر معیاری اشیاء فروخت کرنیوالے دکانداروں کیخلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے متعدد دکانداروں پر جرمانہ

جمعرات 23 مئی 2019 00:24

کوئٹہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مئی2019ء) ڈسٹرکٹ پرائس کنٹرول کمیٹی کے چیئرمین و اسسٹنٹ کمشنر محمد عارف زرکون نے ماہ صیام میں منافع خوروں، مصنوعی مہنگائی اور غیر معیاری اشیاء فروخت کرنیوالے دکانداروں کیخلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے متعدد دکانداروں پر جرمانہ کئے۔

(جاری ہے)

اسسٹنٹ کمشنر نے لیویز نفری کے ہمراہ شہرمیں مختلف بیکریوں ،تندوروں، پھل فروشوں اور دکانوں پر اچانک چھاپہ مارا اس دوران اشیاء خوردونوش کو مہنگے داموں فروخت اور بیکریوں میں صفائی کی ناقص صورتحال پر دکانداروں کو موقع ہزاروں روپے جرمانہ کیا۔

اس موقع پر ڈسٹرکٹ پرائس کنٹرول کمیٹی کے چیئرمین و اسسٹنٹ کمشنر محمد عارف زرکون نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر کی خصوصی ہدایت پر شہر میں مصنوعی مہنگائی پیدا کرنیوالے منافع خور دکانداروں کیخلاف کریک ڈاؤن جاری رکھیں گے اور غیر معیاری اور مضر صحت اشیاء فروخت کرنیوالے دکاندارو ں کیخلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائیگی۔

متعلقہ عنوان :