جاپانی وزیرِ خزانہ ملکی معاشی بہتری کیلئے پٴْراٴْمید

جمعرات 23 مئی 2019 11:20

ٹوکیو۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مئی2019ء) جاپان کے وزیرِخزانہ تارو اًسو نے کہا ہے کہ ملکی طلب میں کٴْچھ کمزوری نظر آنے کے باوجود ملک کی معیشت بہتر ہوگی۔ ٹوکیو سے جاری کئے گئے مجموعی ملکی پیداوار، جی ڈی پی کے اعداد و شمار پر تبصرہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملکی طلب میں کٴْچھ کمزوری نظر آنے کے باوجود ملک کی معیشت بہتر ہوگی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ یہ اعداد و شمار جنوری سے مارچ کے دورانیے کے لئے سالانہ لحاظ سی2.1 فیصد شرح نمو ظاہر کرتے ہیں جو کہ مسلسل دوسری سہ ماہی میں معاشی وسعت ہے تاہم پھر بھی کمپنیوں کی سرمایہ کاری اور صارف خرچ کم ہوا ہے۔وزیرِ خزانہ نے اِس بات کا اعتراف کیا کہ درآمدات میں کمی برآمدات میں کمی سے زیادہ تھی جس سے جی ڈی پی کے اعداد و شمار میں کٴْچھ مدد ملی۔ اًسو نے کہا کہ ملازمتیں اور کمپنیوں کے منافعے بلند سطحوں پر رہے اور یہ کہ جاپان کی معاشی بنیادیں مضبوط ہیں۔ اٴْنہوں نے یہ بھی کہا کہ رواں مالی سال کے بجٹ سے اس وقت خرچ شروع ہی ہوا ہے۔ وہ معاشی نمو میں تیزی آنے کا عندیہ دے رہے تھے۔

متعلقہ عنوان :