جاپانی ملکہ ماساکوکا انسانیت کی خدمت کیلئے ریڈکراس کو مزید مستحکم بنانے کے عزم کا اظہار

جمعرات 23 مئی 2019 11:35

ٹوکیو ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مئی2019ء) جاپانی ملکہ ماساکو نے انسانیت کی خدمت کیلئے ریڈکراس کو مزید مستحکم بنانے کے عزم کا اظہار کیا ہے ۔

(جاری ہے)

جاپانی نشریاتی ادارے کے مطابق جاپان کی ملکہ ماساکو نے اپنے خاوند شہنشاہ نورو ہیٹو کی تخت نشینی کے بعد پہلی مرتبہ اپنے سرکاری فرائض سر انجام دیئے 55 سالہ ملکہ ٹوکیو میں جاپانی ریڈ کراس سوسائٹی کے سالانہ اجلاس میں شرکت کی جو یکم مئی کو اس سوسائٹی کی اعزازی صدر منتخب ہوئیں تھیں۔

انہوں نے انسانیت کی خدمت کے لئے ریڈکراس کو مزید مستحکم بنانے کے عزم کا اظہار کیا ۔ تقریب میں ولی عہد اور اعزازی نائب صدر شہزادی کیکو سمیت شاہی خاندان کے دیگر ارکان نے بھی شرکت کی۔ واضح رہے کہ ملکہ ماساکو نے آکسفورڈ اور ہاروڑد کی معروف یونیورسٹیوں سے اعلیٰ تعلیم حاصل کر رکھی ہے۔

متعلقہ عنوان :