برطانوی رکن پارلیمنٹ اینڈریا لیڈسم نے اپنے عہدہ سے استعفیٰ دیدیا

جمعرات 23 مئی 2019 13:11

لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مئی2019ء) برطانوی رکن پارلیمنٹ اینڈریا لیڈسم نے وزیر اعظم کی قیادت پر عدم اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے اپنے عہدہ سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ برطانوی ذرائع ابلاغ کے مطابق اپنے استعفیٰ میں انہوں نے کہا کہ وہ سمجھتی ہیں مجوزہ بریگزٹ معاہدہ کے بعد برطانیہ حقیقی طور پر خودمختار ملک کی حیثیت برقرار نہیں رکھ سکے گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اس معاملہ پر دوسرا ریفرنڈم خطرناک مرحلہ ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ میں کسی طرح ایسے ریفرنڈم کی حمایت نہیں کر سکتی جس سے برطانیہ کی یکجہتی کو خطرہ لاحق ہو۔ انہوں نے کہا کہ یہ بات بھی افسوسناک ہے کہ برطانوی کابینہ نے نہ تو معاہدہ کے نکات کا بغور جائزہ لیا اور نہ ہی اس کی منظوردی یورپی یونین سے علیحدگی کے مجوزہ بریگزٹ معاہدہ پر برطانوی عوام اور پارلیمنٹ تذبذب کا شکار ہیں اور سیاسی جماعتیں اس پر شدید تنقید کر رہی ہیں۔