نصیرآباد، معروف تاجرشہیدمحمد نوازمینگل کواغواکرکے قتل کرنا دھشتگردی ہے،بریگیڈئیرسیکٹرانچارج ذوالفقار باجوہ

جمعرات 23 مئی 2019 17:10

نصیرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مئی2019ء) کرایف سی کے بریگیڈئیرسیکٹرانچارج ذوالفقار باجوہ نے کہاہے کہ معروف تاجرشہیدمحمد نوازمینگل کواغواکرکے قتل کرنادھشتگردی ہے دھشتگردی کے خلاف بھرپوراندازمیں جنگ لڑرہے ہیں قاتل اوراس کے سہولت کارہرگزقانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے انہیں کیفرکردارتک پہنچایا جائے گا ملزمان اوران کے سہولت کارکسی بھی صورت میں قانون کی گرفت سے بچ نہیں پائیں گے قانون سے کوئی بالا ترنہیں عوام کے دشمن کسی بھی صورت رعایت کے مستحق نہیں ہیں لواحقین کو انصاف دیا جائے گاوہ خود کو تنہانہ سمجھیں مشکل کی اس گھڑی میں قانون نافذ کرنے والے ادارے اورمقامی انتظامیہ سب کے ساتھ ہیں ان خیالا ت اظہار انہوںنے ڈیرہ مرادجمالی میں معروف تاجر حاجی محمد نواز مینگل کے بھائی ڈاکٹرشاہنوازمینگل سے تعزیت کے موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کیا بریگیڈئیر ذوالفقار باجوہ نے کہاہے کہ صوبے میں امن امان کے قیام کیلئے سکیورٹی فورسزہرممکن کوششیں کررہی ہے چندمٹھی بھرعناصرامن امان کی صورتحال کو خراب کرنے کے در پے ہیں مگر ان کے ساتھ سختی کے ساتھ نمٹاجارہا ہے انہوںنے کہاکہ معروف تاجرشہید محمد نوازمینگل کا خون رائیگاں نہیں جائے گا ان کے قاتلوں کو قانون کی گرفت میں لانے کیلئے ہرممکن وسائل کو بروئے کارلایا جارہا ہے اس واقعہ میں جو بھی عناصرملوث ہیں وہ کسی بھی صورت میں قانون کی گرفت سے بچ نہیں پائیں گے اوراس واقعے کے بعدسکیورٹی فورسزپولیس اورمقامی انتظامیہ ملزمان اوران کے سہولت کاروں جرائم پیشہ افرادکی پشت پناہی کرنے والوں کے خلاف مثبت اندازمیں کاروائی کررہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :