واٹر سینییشن سروسز پروگرام ڈبلیو ایس ایس پی پشاور کے چیف یگزیکٹو آفیسر سید ظفر علی شاہ نے بورڈ آف ڈائریکٹر کی منظوری

پشاور کے ایک معروف ہسپتال کے ساتھ اپنے میونسپل ملازمین کے خون کے نمونے سکریننگ اور ہیپا ٹائٹس سی ، ڈی سے بچائو کیلئے احتیاطی ویکسین کیلئے ایک تحریر معاہدہ کرلیا

جمعرات 23 مئی 2019 21:58

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 مئی2019ء) واٹر سینییشن سروسز پروگرام ڈبلیو ایس ایس پی پشاور کے چیف یگزیکٹو آفیسر سید ظفر علی شاہ نے بورڈ آف ڈائریکٹر کی منظوری سے پشاور کے ایک معروف ہسپتال کے ساتھ اپنے میونسپل ملازمین کے خون کے نمونے سکریننگ اور ہیپا ٹائٹس سی ، ڈی سے بچائو کیلئے احتیاطی ویکسین کیلئے ایک تحریر معاہدہ کرلیا ہے ابتدائی طور پر 1300 ملازمین اس سہولت سے مستفید ہوسکیں گے انکی ویکسینیشن کے بعد مرحلہ وار باقی ملازمین کو بھی اس سکیم میں شامل کیاجائیگا اس پر چار کرروڑ روپے اخراجات کا تخمینہ لگایا گیا ہے یونائیڈ ڈبلیو ایس ایس پی یونین کے چیئرمین بلا ل احمد اور سرپرست اعلی ملک نوید ، جنرل سیکرٹری صلاح الدین نیازی ، وا ئس چیئرمین انور گل ، امجد خان ، سید آصف علی شاہ ، اطلس خان ا ور شیر علی خان نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں چیف ایگزیکٹو ڈبلیو ایس ایس پی سید ظفر علی شاہ کا شکریہ اداکیا کہ انہوں نے یونائٹیڈ یونین کا ایک دیرینہ مطالبہ پوراکردیا ہے جس سے مزدور دوست اور غریب پرور اقدامات اٹھا کر انہوں نے ملازمین کے دل جیت لیے ہیں جس پر انکے تہہ دل سے شکریہ اداکرتے ہیں انہوں نے امید ظاہر کی کہ وہ یونائٹیڈ یونین کے مطالبہ پر ملازمین کو درپیش دیگر مسائل کے حل کرنے میں کوئی دقیقہ فردوگذاشت نہیں کرینگے ،ملازمین انکے شانہ بشانہ شہر کی صفائی ستھرائی میں کسی بھی قسم کی کوتاہی نہیں کرینگے اور انکی قیادت پشارو شہر کے صفائی کو چار چاند لگاکراس کو حقیقی معنوں میں پھولوں کا شہر بناکر رہیں گے ۔

متعلقہ عنوان :