ایک ماہ قبل تکینکی بینادوں پر تعطل کے بعد سلوواکیہ کو روسی خام تیل کی ترسیل بحال

جمعہ 24 مئی 2019 09:25

برتسلاوا ۔ 24مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مئی2019ء) یورپی یونین کے رکن ملک سلوواکیہ کو درٴْوڑبا پائپ لائن کے ذریعے خام تیل کی ترسیل بحال ہو گئی ہے۔

(جاری ہے)

اس پائپ لائن کی آپریٹر کمپنی ٹرانس پٹرول کی طرف سے بتایا گیا کہ اس پائپ لائن کے ذریعے خام تیل کی سپلائی گزشتہ روز مقامی وقت کے مطابق شام چھ بجے بحال ہو گئی۔ گزشتہ ماہ اس پائپ لائن سسٹم کو اس میں آلودہ خام تیل کے باعث بند کر دیا گیا تھا۔ یہ بندش تیل کی عالمی منڈیوں کے لیے ایک بڑا دھچکا ثابت ہوئی تھی۔