اسرائیلی بحریہ کی غزہ کے ماہی گیروں پر فائرنگ

جمعہ 24 مئی 2019 10:15

غزہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مئی2019ء) اسرائیلی بحریہ نے غزہ کی پٹی کے ساحلی علاقے میں فلسطینی ماہی گیروں اور ان کی کشتیوں پر مشین گن سے فائرنگ شروع کی۔

(جاری ہے)

اسرائیلی فوج نے غزہ کے ساحل کے ساتھ ماہی گیری کے علاقے کو 15 ناٹیکل میل تک بڑھا دیا ہے اور ماہی گیروں کو خبردار کرنے کے لیے پانی کی سطح پر تیرنے والے نشان بھی لگادیے ہیں لیکن اس کے باوجود اسرائیلی بحریہ نے غزہ کے شمال میں بیت لاھیا کے ساحل پر 4 ناٹیکل میل کے اندر فلسطینی ماہی گیروں کے کام کرنے کے دوران ان پر فائرنگ شروع کر دی۔خوش قسمتی سے فائرنگ کے دوران کوئی بھی شخص زخمی نہیں ہوا۔ماہی گیروں کی کمیٹٰی کے مطابق وادی غزہ کے کنارے سے 12 ناٹیکل میل دور متعدد اسرائیلی کشتیوں کو دیکھا گیا۔

متعلقہ عنوان :