متحدہ عرب امارات اور اردن دہشت گردی کے خلاف جنگ اور خطے کو درپیش خطرات کا مل کر مقابلہ کرنے کے پرعزم

جمعہ 24 مئی 2019 10:15

ابو ظبی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مئی2019ء) متحدہ عرب امارات اور اردن نے دہشت گردی کے خلاف جنگ اور خطے کو درپیش خطرات کا مل کر مقابلہ کرنے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔العربیہ ٹی وی کے مطابق اردن کے فرمانروا شاہ عبداللہ دوم نے ابو ظبی میں متحدہ عرب امارات کے ولی عہد اور مسلح افواج کے ڈپٹی کمانڈر ان چیف الشیخ محمد بن زاید سے ملاقات کی۔

(جاری ہے)

دونوں رہنمائوں کے درمیان دوطرفہ دلچسپی کے امور،باہمی تعلقات اور علاقائی اور عالمی امور پرتبادلہ خیال کیا۔ملاقات کے بعد ایک مشترکہ بیان میں امارات کے ولی عہد نے کہا کہ متحدہ عرب امارات اور اردن مشترکہ چیلنجز سے مل کر لڑنے کے لیے پرعزم ہیں۔ دونوں ملک خطرات کے خلاف ایک صف میں کھڑے ہوں گے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ متحدہ عرب امارات دیگر عرب ممالک کے ساتھ باہمی تعاون اور صلاح مشورے کے مطابق کام کریگا۔ اردن اہم عرب ملک کے جس کے ساتھ مل کر خطرات کا تدارک کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ خطے کی سلامتی، استحکام اور علاقائی امن کی کوششوں میں اردن اور متحدہ عرب امارات ایک صفحے پر ہیں۔