نسّان کے سابق چیئرمین کارلوسگون کا مقدمے کی کارروائی سے قبل طریقہ کار پر تبادلہ خیال

جمعہ 24 مئی 2019 10:50

ٹوکیو۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مئی2019ء) کارساز کمپنی نسّان کے سابق چیئرمین کارلوس گون نے ٹوکیو ضلعی عدالت میں مقدمے کی کارروائی سے قبل کی بات چیت میں شرکت کی جس کا مقصد متنازع معاملات کی ترجیحات طے کرنا ہے۔

(جاری ہے)

جاپانی ذرائع ابلاغ کے مطابق کارلوس گون پر نسّان میں اعلیٰ عہدیدار کی حیثیت سے کمپنی کا معاوضہ مبینہ طور پر کم ظاہر کرنے کی پاداش میں فردِ جٴْرم عائد کی گئی ہے۔

اٴْنہیں کمپنی کے فنڈز کو مشکوک طور پر غلط استعمال کرنے پر ادارے کو نقصان پہنچانے کے الزام کا بھی سامنا ہے۔گون نے گزشتہ روزججوں، استغاثہ اور اپنی دفاعی ٹیم کے ساتھ مقدمے کی کارروائی سے قبل کی بات چیت میں شرکت کی۔ بند کمرے میں بات چیت تقریباً 30 منٹ جاری رہی جہاں ایک مترجم بھی ان کے ہمراہ تھا۔ واضح رہے کہ گون کے مقدمے کی تاریخ ابھی تک مقرر نہیں کی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :