پبلک سیکٹر ڈویلپمنٹ پروگرام کے ذریعے ملکی ترقی، معیشت کے استحکام ، انسانی وسائل میں اضافہ، زراعت سمیت پسماندہ علاقوں کی ترقی وفاقی حکومت کی آئندہ مالی سا ل میں اولین ترجیحات ہیں

جمعہ 24 مئی 2019 11:15

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مئی2019ء) وفاقی حکومت نے آئندہ مالی سال میںپبلک سیکٹر ڈویلپمنٹ پروگرام کے ذریعے ملکی ترقی، معیشت کے استحکام ، انسانی وسائل میں اضافہ، زراعت سمیت پسماندہ علاقوں کی ترقی اپنی اولین ترجیحات میں رکھا ہے۔

(جاری ہے)

پلاننگ کمیشن کے حکام کے مطابق موجودہ حکومت نے بین الاقوامی مالیاتی اداروں کا اعتماد حاصل کیا ہے اور عالمی بینک، اے ڈی بی پی اور آئی ڈی بی پی جیسے ادارے اقتصادی اور سماجی شعبوں میں موجودہ حکومت کے ساتھ کام کرنے کے لئے تیار ہیں۔

موجودہ حکومت نے سرمایہ کار دوستانہ پالیسیوں کو فروغ دے کر غیر ملکی براہ راست سرمایہ کاری میں اضافہ کیا ہے، موجودہ حکومت نے برسراقتدار آنے کے بعد توانائی بحران کے خاتمے اور معاشی بحالی کو اپنا اولین ایجنڈا بنایا ہے اور اس مقصد کے لئے مختلف اقدامات کا آغاز کیا ہے۔ توانائی کے بحران کے خاتمے کے لئے بجلی چوری کی روک تھام اور واجبات کی وصولی کے لئے ایک بھرپور مہم چلائی جا رہی ہے اور پہلی مرتبہ ریکوری تاریخ کی بلند ترین سطح پر ہوئی ہے۔

متعلقہ عنوان :