بریڈ پٹ کا لینارڈو ڈی کپریو کے ساتھ دوبارہ کام کرنے کی خواہش کا اظہار

جمعہ 24 مئی 2019 11:42

لاس اینجلس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مئی2019ء) امریکی اداکار بریڈ پٹ نے لینارڈو ڈی کپریو کے ساتھ دوبارہ کام کرنے کی امید کا اظہار کر دیا ۔

(جاری ہے)

ذرائع ابلاغ کے مطابق امریکی اداکار بریڈ پٹ اور لینارڈو ڈی کپریو ہالی وڈ فلم’’ونس آپان اے ٹائم ان ہالی وڈ‘‘ میں ایک ساتھ جلوہ گر ہوئے ہیں بریڈ پٹ نے دوبارہ لینارڈو ڈی کپریو کے ساتھ کام کا عندیہ دے دیا۔ انہوں نے کہا کہ مجھے لینارڈو ڈی کپریوکے ساتھ کام کر کے بہت اچھا لگا اور ہم نے بہت انجوائے کیا۔ فلم26 جولائی کو نمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :