لفتھینزا ’ایاٹا ون آرڈرسرٹیفیکیٹ‘ حاصل کرنے والی دنیا کی پہلی ایئرلائن بن گئی

جمعہ 24 مئی 2019 13:11

لفتھینزا ’ایاٹا ون آرڈرسرٹیفیکیٹ‘ حاصل کرنے والی دنیا کی پہلی ایئرلائن ..
برلن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مئی2019ء) جرمن ایئر لائن لفتھینزا ایاٹا ون آرڈرسرٹیفیکیٹ حاصل کرنے والی دنیا کی پہلی ایئرلائن بن گئی ہے جس کے تحت مسافر کو ایک سنگل ریفرنس نمبر دیا جاتاہے جس میں اس کی فلائٹ کی معلومات سمیت تمام ضمنی دستاویز شامل کر دی گئی ہیںجو قبل ازیں الگ الگ نمٹائے جاتے تھے۔ سنگل بکنگ ریفرنس نمبر کے تحت مسافر کی اگلی پرواز ،ہوٹل اور رینٹ کار کے متعلق بھی معلومات درج ہوتی ہیں۔

(جاری ہے)

ایاٹا کے نئے نظام کا مقصد ایئر لائنز اور دیگر ٹریول سروس پروائڈرز کے درمیان رابطہ سسٹم کو جدت آمیز بنانا ہے۔ لفتھینزا کے ڈسٹریبیوشن اینڈ ریونیو ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ کرسچن پوپ نے کہا کہ ایاٹا ون آرڈرسرٹیفیکیٹ حاصل کرکے دنیا کی پہلی ایئرلائین بننے پر ہمیں بڑی خوشی ہوئی ہے اس طرح ہم اپنے کسٹمرز کی ضروریا ت زیادہ بہتر طور پورا کرسکتے ہیں اورٹریول مارکیٹ میں اپنے سسٹم پارٹنرز کے ساتھ مل کر اضافی سہولیات دے سکتے ہیں انہوں نے کہا کہ یہ سرٹیفیکیٹ در اصل لفتھنزا کی جدت آمیز سروس کا ثبوت ہے۔