وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی کوئٹہ میں نماز جمعہ کی ادائیگی کے دوران مسجد میں ہونے والے دھماکے کی شدید مذمت

جمعہ 24 مئی 2019 15:18

وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی کوئٹہ میں نماز جمعہ کی ادائیگی ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مئی2019ء) وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کوئٹہ میں نماز جمعہ کی ادائیگی کے دوران پشتون آباد کی رحمانیہ مسجد میں ہونے والے مبینہ دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ کوئٹہ کے امن کو ایک بار پھر تہہ و بالا کرنے کی کوشش کی گئی لیکن ملک دشمن عناصر کی یہ بزدلانہ کارروائیاں ہمارے حوصلے پست نہیں کر سکتیں۔

(جاری ہے)

مخدوم شاہ محمود قریشی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پوری قوم پاکستان سے دہشت گردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑنے کیلئے افواج پاکستان کے ساتھ شانہ بہ شانہ کھڑے ہیں۔