ڈاکٹر ایم اے شاہ نائٹ ٹرافی، ارحم کرکٹ کلب نے پاکستان ائیرفورس کو شکست دیکر کوارٹر فائنل میں رسائی حاصل کر لی
جمعہ 24 مئی 2019 17:40
(جاری ہے)
شاہد خان نے 73 رنز کی اننگ میں 3 چوکے اور 4 چھکے مارے، عتیق رحمان اور ایم مہتاب نے 27 , 27 رنز بنائے۔ ایم عمیر اور عمیر یوسف نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔
جواب میں ارحم سی سی نے ہدف تین وکٹوں کے نقصان پر 12.3 اوورز میں حاصل کرلیا۔ عمیر یوسف نے شاندار سینچری اسکور کی اور 108 رنز میں 4 چوکے اور 6 چھکے رسید کئے انھوں نے صرف 40 گیندوں کا سامنا کیا۔ عثمان شاہ نے 47 رنز کی جارحانہ اننگ کھیلی جس میں 2 چوکے اور 4 چھکے شامل تھے۔ شاہد میرانی نے 22 رنز کا اضافہ کیا۔ نائٹ میں کیھلے گئے میچ میں صائمہ بلڈررز نے وزڈم سیرامک سی سی کو 37 رنز سے شکست دیکر گروپ بی میں مسلسل تیسری کامیابی حاصل کی۔ صائمہ بلڈررز نے 20 اوورز میں سات وکٹوں کے نقصان پر 183 رنز بنائے، ٹیسٹ کرکٹر عمران نذیر نے 44 گیندوں پر 2 چوکوں اور 8 چھکوں کی مدد سے 77 رنز کی طوفانی اننگ کیھلی، آغا صابر نے 33 رنز میں تین چھکے لگائے، فضل سبحان نے 25 رنز بنائے۔ عمران علی، الماس کھوکر نے دو دو اور زیشان احمد نے تین وکٹیں لیں۔ جواب میں وزڈم سی سی 18.1 اوورز میں 146 رنز بناکر پویلین لوٹ گئی۔ زیشان احمد 31 ، حسنین جمیل 22 اور زوہیب احمد 20 رنز کے ساتھ نمایاں اسکورر رہے۔ لیفٹ آرم اسپنر رضا حسن نے تباہ کن بولنگ کی اور 15 رنز دیکر 3 اہم وکٹیں حاصل کیں، طاہر خان نے بھی عمدہ بولنگ کرتے ہوئے 30 رنز کے عوض 3 شکار کئے، نثار احمد کے حصہ میں دو وکٹیں آئیں۔ اپمائرز عزیز ا لرحمن، فہیم احمد، شکیل احمد، عقیل عزیز، اسکورر بلال عزیز تھے۔ ٹورنامنٹ ڈاریکٹر نصرت فہیم کے مطابق ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنلز پیر 27 مئی سے شروع ہوں گے۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
پاکستان کرکٹ بورڈ کا غیر ملکی کیوریٹر کی تقرری کا فیصلہ
-
محمد عامر کے دورہ آئرلینڈ کے لیے ویزے کی منظوری دے دی گئی
-
ارشد ندیم اگلے ہفتے پاکستان واپس آجائیں گے
-
ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں پاک بھارت میچ کے ٹکٹوں کی قیمت سامنے آگئی
-
آئی پی ایل سے ٹکراؤ میں پی سی بی کو پی ایس ایل 10 میں بڑے فائدے کا امکان
-
آئرلینڈ اورپاکستان کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان پہلا ٹی ٹونٹی میچ (کل) کھیلا جائے گا
-
سلطان اذلان شاہ کپ، پاکستان اورنیوزی لینڈ کی ہاکی ٹیموں کے درمیان میچ (کل) کھیلا جائے گا
-
پی سی بی کا غیرملکی کیوریٹر کی تقرری کا فیصلہ
-
آئرلینڈ کیخلاف پہلے ٹی ٹونٹی کیلئے پاکستان کی ممکنہ پلیئنگ الیون چُن لی گئی
-
سعودی عرب کی ریسل مینیا کی میزبانی کے لیے ڈبلیو ڈبلیو ای کے ساتھ بات چیت جاری
-
زیادہ معاوضے ،مراعات کی خواہش ، آئرش کرکٹرز نے پاکستان سیریز سے قبل نئے سینٹرل کنٹریکٹس کی پیشکش مسترد کردی
-
محمد عامر آئرلینڈ کیخلاف پہلے ٹی ٹونٹی میچ سے باہر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.