برٹش ایئرویز کا 11 سال بعد پاکستان کیلئے فلائٹ آپریشن بحال کرنے کا فیصلہ

جون کو پہلی پرواز لندن سے مسافروں کو لے کراسلام آبادآئے گی:وفاقی وزیر ہوابازی غلام سرور خان کی تصدیق

جمعہ 24 مئی 2019 19:57

برٹش ایئرویز کا 11 سال بعد پاکستان کیلئے فلائٹ آپریشن بحال کرنے کا ..
اسلا آباد، لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 مئی2019ء) برٹش ایئرویزنے 11 سال بعد پاکستان کے لئے فلائٹ آپریشن بحال کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے ، برٹش ایئرویز جون سے پاکستان کیلئے فلائٹ آپریشن کا آغازکرے گی جبکہ پہلی پرواز3 جون کو لندن ہتھروایئر پورٹس سے مسافروں کو لے کراسلام آبادآئے گی۔

(جاری ہے)

وفاقی وزیر ہوابازی غلام سرور خان نے اپنے جاری ٹویٹر پیغام میں برٹش ایئر ویزکی جانب سے پاکستان کیلئے فلائٹ آپریشن شروع کرنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہاہے کہ برٹش ایئرویز 11 سال بعد اپنی فلائٹ آپریشن دوبارہ شروع کرنے جا رہے ہیں جو جون میں شروع کیا جائیگا۔

انھوں نے اپنے کہا کہ برٹش ایئر ویز ابتدائی طور پر اسلام آباد سے ہفتہ وار 3 پروازیں چلانے کی خواہشمند ہے۔ مسافروں کو لے کر برٹش ایئرویز کی پہلی پرواز3 جون کو صبح 9 بجے لندن سے اسلام آباد آئے گی اور 2گھنٹے بعداسلام آباد سے لندن کیلئے روانہ ہوگی۔برٹش ایئر ویز انتظامیہ کی جانب سے پریس کانفرنس میں باضابطہ طور پرفلائٹ آپریشن کا بحالی اور مستقبل کی حکمت عملی کا اعلان کیا جائیگا۔ برٹش ایئر ویز نے سول ایوی ایشن اتھارٹی کو فیصلے سے آگاہ کر دیا ہے۔