اوکاڑہ، سپیشل برانچ کی نشاندہی پر فوڈ انسپکٹر کا چھاپہ، دس من گندم برآمد

ہفتہ 25 مئی 2019 18:57

اوکاڑہ+رینالہ خورد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 مئی2019ء) سپیشل برانچ کی نشاندہی پر فوڈ انسپکٹر کا چھاپہ دس من گندم برآمد مقدمہ درج کرلیاگیاہے تفصیلات کے مطابق سپیشل برانچ کی نشاندہی پر محکمہ فوڈ کے اسسٹنٹ کنڑولرعابد نے نواحی گاوں جنگ عبداللہ میں چھاپہ مارکر بلالائسنس اور سستے داموں خریدی گئی گندم برآمد کرکے ایک ذخیرہ اندوز غلام مصطفے کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا۔