پریکٹس میچ ، بھارت کو نیوزی لینڈ کے ہاتھوں بڑی شکست

کیویز نے180رنز کا ہدف باآسانی حاصل کرلیا

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب ہفتہ مئی 20:46

پریکٹس میچ ، بھارت کو نیوزی لینڈ کے ہاتھوں بڑی شکست
لندن (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔25مئی 2019ء) ورلڈکپ 2019ءکے وارم اپ میچ میں باﺅلرز کی عمدہ پرفارمنس کے باعث نیوزی لینڈ نے بھارت کو باآسانی6وکٹوں سے شکست دے دی۔ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے بھارتی ٹیم صرف 179رنز بناسکی، کیوی بیٹسمینوں نے ہدف38 ویں اوورز کی پہلی گیند پر4وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا۔روس ٹیلر 71 اور کپتان کین ولیمسن 67رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔

اس سے پہلے کیوی باﺅلرز کی عمدہ باﺅلنگ کے باعث بھارت کی پوری ٹیم 39 اعشاریہ 2 اوورز میں 179 رنز پر ڈھیر ہوگئی تھی۔

(جاری ہے)

رویندرا جدیجا 54 اور ہاردک پانڈیا 30 رنز کے ساتھ نمایاں سکورر رہے جب کہ کپتان کوہلی 18، کلدیپ یادیو 19 اور مہندرا سنگھ دھونی کے سوا کوئی بھی بھارتی بیٹسمین ڈبل فیگر میں نہ پہنچ سکا۔نیوزی لینڈ کی جانب سے ٹرینٹ بولٹ سب سے کامیاب بولر رہے، انہوں نے 33 رنز کے عوض 4 وکٹیں حاصل کیں، جیمی نیشام نے 3 جبکہ ساﺅتھی، گرینڈہوم اور فرگوسن نے ایک، ایک کھلاڑی کو آﺅٹ کیا۔