قومی جمہوری اتحاد نے مودی کو وزیر اعظم بنانے کی منظوری دیدی، صدر نام ناتھ کووند نے وزیراعظم کے منصب پر تعینات کردیا

اتوار 26 مئی 2019 12:40

قومی جمہوری اتحاد نے مودی کو وزیر اعظم بنانے کی منظوری دیدی، صدر نام ..
نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مئی2019ء) بھارت کی قومی جمہوری اتحاد کی جانب سے نریندر مودی کو وزیر اعظم بنانے کی منظوری کے بعد بھارتی صدر نام ناتھ کووند نے مودی کو منصب پر تعینات کردیاہے ۔

(جاری ہے)

بھارتی ٹی وی کے مطابق بھارت کی قومی جمہوری اتحاد کی جانب سے نریندر مودی کو وزیر اعظم بنانے کی منظوری کے بعد بھارتی صدر نام ناتھ کووند نے مودی کو منصب پر تعینات کردیا۔صدر کے دفتر سے جاری ہونے والے ٹویٹ میں کہا گیا کہ وزیر اعظم نریندر مودی سے حلف برداری کی تقریب کی تاریخ اور اپنے کونسل کے وزرا کا انتخاب کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :