سی پیک کے اگلے مرحلے میں صنعتی تعاون، زراعت، سماجی اور معاشی ترقی کے منصوبوں پر توجہ دی جارہی ہے، حکام سی پیک سیکرٹریٹ

پیر 27 مئی 2019 11:10

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مئی2019ء) چین پاکستان اقتصادی راہداری ( سی پیک) اگلے مرحلے میں داخل ہوچکا ہے جس میں صنعتی تعاون، زراعت، سماجی اور معاشی ترقی کے منصوبوں پر توجہ دی جارہی ہے۔

(جاری ہے)

سی پیک سیکرٹریٹ حکام کے مطابق موجودہ حکومت کی کاوشوں سے سی پیک منصوبوں میں اب عوامی فائدے کے منصوبے بھی شامل کئے جا رہے ہیں۔ ان منصوبوںکو مزید وسعت دینے سے صنعتی اور اقتصادی سرگرمیوں میں تیزی آئے گی۔ موجودہ حکومت نے سی پیک منصوبوں پر عملدرآمد کا عزم کررکھا ہے اور متعلقہ حکام کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ تمام زیر التواء پراجیکٹس کو بروقت مکمل کریں۔

متعلقہ عنوان :