خیبر پختونخوا پولیس نے دہشت گردی کی جنگ میں اپنی دھرتی کی حفاظت کیلئے لازوال قربانیاں دیں
ہزارہ قدرتی حسن سے مالا مال ہے، سیاحوں سے عزّت اور خوش اخلاقی سے پیش آئیں تاکہ خیبر پختونخوا پولیس کی اصلی اور حقیقی شکل عوام کے سامنے آ سکے انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبر پختونخوا ڈاکٹر محمد نعیم خان کا جلال بابا آڈیٹوریم ایبٹ آباد میں پولیس دربار سے خطاب
پیر 27 مئی 2019 11:50
(جاری ہے)
ریجنل پولیس آفیسر محمد علی بابا خیل، ڈی پی او ایبٹ آباد عباس مجید مروت اور دیگر اضلاع کے ڈی پی اوز کے علاوہ تمام یونٹس ہیڈ بھی اس موقع پر موجود تھے۔
دورہ ہزارہ کے دوران جلال بابا آڈیٹوریم پہنچے جہاں انہیں پولیس کے ایک چاق و چوبند دستے نے سلامی پیش کی۔ پولیس سربراہ نے دربار اور بعد میں ہزارہ رینج کے افسران کی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہاں سارا سال ہزاروں کی تعداد میں سیاحوں کا آنا جانا رہتا ہے، یہاں پر ٹوارزم پولیسنگ کا آغاز بھی کیا جا رہا ہے، ٹورسٹ یہاں سے جو تاثر واپس لے جاتے ہیں وہ ہماری بہترین مہمان نوازی اور اعلیٰ خوش اخلاقی کا نچوڑ ہونا چاہئے، پولیس کے کردار، گفتار اور انداز بیان سے شفقت، اعلیٰ ظرفی اور احترامِ انسانیت کی عملی جھلک نظر آنی چاہئے۔ ڈاکٹر محمد نعیم خان نے کہا کہ ملک کے دیگر حصوں سے آنے والوں کیلئے خیبر پختونخوا پولیس کا اصل چہرہ یہاں کی عملی پولیسنگ میں پِہناں ہے، عوام بالخصوص سیاحوں کو عزّت دیں، ان سے ملنساری، اپنائیت اور خوش اخلاقی سے پیش آئیں تاکہ میرے ویژن کے مطابق خیبر پختونخوا پولیس کی اصلی اور حقیقی شکل عوام کے سامنے آ سکے۔ آئی جی نے افسران کو ہدایت کی کہ سزا کا مقصد ماتحت کی اذیت نہیں بلکہ اصلاح ہونی چاہئے تاکہ وہ خود کو بے آسرا تصور نہ کریں، فورس میں سود خوروں، قبضہ گروپ اور دیگر جرائم پیشہ افراد کے ساتھ روابط رکھنے والوں کیلئے کوئی جگہ نہیں، فورس میں ہر سطح پر نظم و ضبط برقرار رکھا جائے گا۔ آئی جی پی نے دربار کے شرکاء پر زور دیا کہ عوام کے ساتھ ہر جگہ، ہر وقت مثبت اور اچھا رویہ رکھیں، اپنے پیشہ سے محبت رکھیں، آپ لوگ تو بڑے خوش قسمت ہیں کہ آپ کی ڈیوٹی عبادت کا درجہ رکھتی ہے، ہر جگہ اپنے پیشہ ورانہ اداب اور ڈسپلن کا خیال رکھیں، انتہائی کٹھن اور نامساعد حالات میں بھی صبر کا دامن ہاتھ سے نہ چھوڑیں، اپنے ذاتی جذبات اور عادات کو ہوش پر حاوی نہ ہونے دیں۔ آئی جی پی نے کہا کہ انہیں فورس کے اہلکاروں کو درپیش مسائل کا پورا پورا ادراک ہے، آپ کے تمام مسائل کے حل کیلئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات اٹھائوں گا، آپ اپنے مسائل کے حل کیلئے مجھ سے ہر وقت رابطہ کر سکتے ہیں۔ آئی جی پی نے افسروں اور جوانوں میں اعلیٰ کارکردگی دکھانے والوں میں تعریفی سرٹیفیکٹس اور نقد انعامات تقسیم کئے۔ اس موقع پر انہوں نے فورس کو درپیش مسائل سنے اور موقع پر حل کرنے کی ہدایات بھی جاری کیں۔ آئی جی پی سے بعد ازاں ریجن کے صحافیوں اور تاجران کے نمائندہ وفود نے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کیں۔ آئی جی نے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ عوام کے جان و مال کی عزت و آبرو کا تحفظ ہماری اولین ذمہ داری ہے، اس سے خیبر پختونخوا پولیس کسی صورت پہلو تہی نہیں کرے گی، امن کے قیام کیلئے ہم سب کو ایک پلیٹ فارم پر مل کر کام کرنا ہو گا، جب ہم متحد ہوں گے تو شرپسندوں کو کوئی موقع ہاتھ نہیں آئے گا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.