رابطہ عالم اسلامی کی مکہ میں عالمی کانفرنس شروع

پیر 27 مئی 2019 13:05

مکہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مئی2019ء) رابطہ عالم اسلامی کے زیراہتمام اسلام کی اعتدال پسندانہ تعلیمات اور دین متین کی روشن اقدار کے حوالے سے چار روزہ بین الاقوامی کانفرنس مکہ معظمہ میں شروع ہو گئی۔ اس کانفرنس کی سرپرستی خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیزآل سعود کرہے ہیں۔ کانفرنس کے اختتام پر اعلان مکہ جاری کیا جائے گا۔

رابطہ عالم اسلامی کے جنرل سیکرٹری الشیخ ڈاکٹرمحمد بن عبدالکریم العیسیٰ نے کانفرنس کے انعقاد کی کوشش کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ کوشش ایک ایسے وقت میں کی گئی ہے جب سعودی حکومت عالم اسلام کی توقعات کے مطابق مشترکہ اسلامی اقدار کے فروغ کے لیے کام کر رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس کانفرنس کے انعقاد کا مقصد اسلام کی اعتدال پسندانہ تعلیمات کو فروغ دینا ہے۔

(جاری ہے)

العیسیٰ کا کہنا تھا کہ چار روز تک جاری رہنے والی کانفرنس میں مسلم دنیا کے جید علماء کرام، دانشور اور سرکردہ شخصیات شرکت کریںگے۔ انہوں نے کہا کہ اسلام کے اعتدال پسندانہ طرزعمل اور اعتدال پسندانہ تعلیمات سے پہلو تہی اختیار کر کے اسلام کے زریں اخلاقی اصولوں اور سنت نبوی سے انحراف کرنے سے مشکلات پیدا ہوئیں، مسلم امہ کے نوجوانوں کو اسلام کی اعتدال پسندانہ تعلیمات سے روشناس کرانے کی ضرورت ہے۔کانفرنس کا مرکزی موضوع ’’جدیدیت اور علامات‘‘ہے جبکہ اس کے پانچ سیشنز کو مختلف عنوانات دیئے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :