یونانی جزائر تک پہنچنے والے تارکین وطن کی تعداد میں ایک بار پھر اضافہ

ہفتہ 8 جون 2019 10:25

ایتھنز ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 جون2019ء) یونانی جزائر پر واقع رجسٹریشن کیمپوں تک پہنچنے والے تارکین وطن کی تعداد میں ایک بار پھر اضافہ ہو گیا ہے۔

(جاری ہے)

یونان میں تارکین وطن سے متعلق وزارت کے مطابق جون کے آغاز تک ان جزائر تک پہنچنے والے تارکین وطن کی تعداد 16 ہزار سے زائد ہو چکی تھی۔ حکام کے مطابق گزشتہ دو ہفتوں کے دوران سینکڑوں تارکین وطن ترکی سے سمندر عبور کر کے یونائی جزائر ساموس اور لیسبوس پہنچے ہیں۔ ان جزائر پر موجود کیمپوں میں پہلے ہی گنجائش سے زائد تارکین وطن موجود ہیں جبکہ وہاں ان کی صورتحال انتہائی ناگفتہ بہ ہے۔

متعلقہ عنوان :