چیچہ وطنی، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(ایف اینڈ پی) کا ہیلتھ ڈسپنسری کا دورہ، طبی سہولیات اور ادویات کی فراہمی کا جائزہ

پیر 10 جون 2019 16:17

چیچہ وطنی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 جون2019ء) ڈپٹی کمشنر ساہیوال محمد زمان وٹو کی ہدایات پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(ایف اینڈ پی)نے محمد پور روڈ پر واقع ہیلتھ ڈسپنسری کا اچانک دورہ کیا، انہوں نے ڈسپنسری میں موجود طبی سہولیات اور ادویات کی فراہمی کا جائزہ لیا اور ڈیوٹی پر موجود سٹاف کی حاضری چیک کی، ڈپٹی کمشنر محمد زمان وٹو نے ضلع کے انتظامی افسران کو یہ ڈیوٹی سونپی ہے کہ وہ بغیر بتائے اچانک سرکاری ہسپتال اور گورنمنٹ دفاترز کے دورے کریں جس میں طبی سہولیات کی فراہمی اور ڈاکٹروں اور افسران کی حاضری چیک کریں۔

(جاری ہے)

ان اچانک دوروں کا مقصد وہا ں مریضوں اور سائلین سے فرداً فرداً ملاقات کرنا اور سہولیات کے بارے میں دریافت کرنا ہے۔ ڈپٹی کمشنر ساہیوال کے مطابق ان اچانک دوروں کا مقصد گورنمنٹ آف پنجاب کے ویژن کو اجاگر کرنا اور دکھی انسانیت کی خدمت کر کے وسائل کا بھرپور استعمال عمل میں لانا ہے اور عوام کو سرکاری دفاتر میں پیش آنے والی مشکلات میں کمی کرنا ہے۔

متعلقہ عنوان :