ہیٹ اسٹروک کے حوالے سے قائم کردہ کیمپوں پر پینے کے ٹھنڈے پانی کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے، ڈپٹی کمشنر

پیر 10 جون 2019 16:49

تھرپارکر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 جون2019ء) ڈپٹی کمشنر تھرپارکر شہزاد طاہر تھیم نے کہا کہ موجودہ گرم موسم کی شدت کو مدنظر رکھتے ہوئے زیادہ سے زیادہ سے ہیٹ اسٹروک سے بچاؤ کے کیمپیں قائم کرکے انسانی جانیں بچانے کا معقول انتظامات کئے جائیں۔ یہ بات انھوں نے اپنے دفتر میں موسم گرما میں شدت آنے اور درجہ حرارت میں اضافے کے متعلق انتظامات کرنے کے لئے محکمہ صحت، میونسپل اور محکمہ روینیو کے افسران سے ایک میٹنگ کی صدارت کرتے ہوئے کیا، انھوں نے کہا کہ گرمی کی شدت سے لوگوں کو بچانے کے لئے مناسب اقدامات کرنے بہت ضروری ہیں تاکہ لوگوں کو گرمی کی شدت سے بچایا جاسکے۔

ٹاؤن افسران کو ہدایت کی کہ ہیٹ اسٹروک کے حوالے سے قائم کردہ کیمپوں پر پینے کے ٹھنڈے پانی کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے اور جہاں بھی مسائل درپیش ہوں ان کو حل کیا جائے۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر تھرپارکر ٹاؤں کمیٹی ڈاہلی، اسلام کوٹ اور چیلھار کے ٹاؤن آفیسر زکو میٹنگ میں نہ آنے پر شوکاز نوٹس دینے کی ہدایت کی۔ اس موقع پر ہیٹ اسٹروک کے حوالے سے محمکہ صحت تھرپارکر کے فوکل پرسن ڈاکٹر بھوانی شنکر نے بتایا کہ محکمہ صحت کی جانب سے اسپتالوں اور عومی مقامات پر ہیٹ اسٹروک سے بچاؤ کے سات سینٹر قائم کرکے ایمبولینس سروس، ڈاکٹر، پیرا میڈیکل اسٹاف اور ادویات فراہم کی گئی ہیں۔

متعلقہ عنوان :