صحت کی خدمات تک عالمگیر رسائی انسانیت کامشترکہ وژن ہے، شی جن پنگ

منگل 11 جون 2019 17:23

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 جون2019ء) چین کے صدر شی جن پنگ نے کہا ہے کہ صحت کی خدمات تک عالمگیر رسائی انسانیت کامشترکہ وژن ہے اور بنی نوع انسان کے لئے ایک مشترکہ مستقبل کی تعمیر کی کوششوں کا لازمی جزو ہے ۔

(جاری ہے)

بائو فورم برائے ایشیاء کے گلوبل ہیلتھ فورم کی افتتاحی تقریب کے نام اپنے خط میں انہوں نے توقع ظاہرکی کہ فورم عالمی سطح پر بہتر صحت کے فروغ کے لئے اتفاق رائے کے ساتھ مفید تجاویز دے گا ۔

دنیا بھر کے انسانوں کی فلاح کے لئے صحت سے متعلق بین الاقوامی تعاون کو فروغ دے گا اور ہیلتھ انڈسٹریز کی ترقی کے لئے لائحہ عمل مرتب کرے گا نائب وزیر اعظم سن چن لین نے اپنے خطاب میں کہا کہ چین عشروں سے صحت کے لئے عالمی تعاون جاری رکھے ہوئے ہے جس نے ایشیاء اور افریقہ سمیت 71 ممالک کے لئے میڈیکل ٹیمیں بھیجی ہیں اور تقریباً 28 کروڑ لوگوں کو علاج معالجہ کی سہولتیں فراہم کیں

متعلقہ عنوان :