وزیرصحت پنجاب ڈاکٹریاسمین راشدکاگنگارام ہسپتال کے بچہ وارڈ کادورہ

پنجاب بھرکے سرکاری ہسپتالوں میں بچہ وارڈزمیں طبی سہولیات کی فراہمی میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی‘صوبائی وزیر

بدھ 12 جون 2019 16:34

وزیرصحت پنجاب ڈاکٹریاسمین راشدکاگنگارام ہسپتال کے بچہ وارڈ کادورہ
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جون2019ء) وزیرصحت پنجاب ڈاکٹریاسمین راشداچانک گنگارام ہسپتال کے بچہ وارڈمیں پہنچ گئیں۔ڈاکٹریاسمین راشدنے بچہ وارڈمیں صفائی ستھرائی اور مہیاکی جانے والی طبی سہولیات کا جائزہ لیا۔ صوبائی وزیرصحت ڈاکٹریاسمین راشدنے کہاکہ پنجاب بھرکے سرکاری ہسپتالوں میں بچہ وارڈزمیں طبی سہولیات کی فراہمی میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔

(جاری ہے)

گرمی کے سخت موسم میں پنجاب کے تمام سرکاری ہسپتالوں میں ہیٹ سٹروک اورگیسٹروکے علاج معالجہ کیلئے طبی سہولیات مکمل کی جائیں۔ سرکاری ہسپتالوں کے بچہ وارڈزکے اچانک دورے طبی سہولیات کی سوفیصدفراہمی کویقینی بنانے کیلئے کئے جارہے ہیں۔وزیرصحت پنجاب نے گنگارام ہسپتال کے مختلف وارڈز کا دورہ کرکے مریضوں کی عیادت بھی کی۔ انہوں نے کہاکہ سرکاری ہسپتالوں میں آنے والے مریضوں کوزیادہ سے زیادہ ریلیف دینے کی خاطرمہیاکی جانے والی طبی سہولیات کی خودمانیٹرنگ کررہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :