عامر لیاقت کی عمرہ کے دوران بنائی گئی حالیہ تصاویر پر ان کی بیٹی کا منفی ردعمل

جمعرات 13 جون 2019 14:30

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 جون2019ء) ٹی وی میزبان و رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت کی عمرہ کے دوران بنائی گئی حالیہ تصاویر پر ان کی بیٹی دعا نے منفی ردعمل دیا ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع ابلاغ کے مطابق عامر لیاقت نے اپنی دوسری اہلیہ سیدہ طوبہ کے ساتھ عمرہ کی سعادت حاصل کی ہے اور وہاں بنائی گئی تصاویرسوشل میڈیا پر شئیر کیں جس پر ان کی بیٹی دُعا نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ مکہ اور مدینہ ہر کوئی جانا چاہتا ہے لیکن ان لوگوں کے گناہ کبھی معاف نہیں ہوتے جو دوسروں کے گھروں کو خراب کرتے ہیں اور لوگوں کو دکھ دیتے ہیں، مجھے ان کا یہ اسقدر وسیع منافقانہ رویہ دیکھ کر بہت دکھ محسوس ہوتا ہے۔