ضلعی انتظامیہ کوہاٹ کا محکمہ مال کو سورگل اراضی تنازعہ فوری طورپر حل کرنے کی ہدایت

جمعہ 14 جون 2019 22:29

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 جون2019ء) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کوہاٹ شاہ نوازنے علاقہ سورگل میں اراضی کاتنازعہ حل کرنے کیلئے ڈپٹی کمشنر کوہاٹ کی ہدایت پر اپنے دفترمیں وہاں کے مقامی منتخب نمائندوںاور عمائدین پرمشتمل جرگہ کے ساتھ خصوصی نشست منعقد کی جس میں مذکورہ تنازعہ کا پُر امن حل نکالنے کے اقدامات کا جائزہ لیاگیا ۔

(جاری ہے)

جرگہ میں سابق تحصیل ناظم اورریونیوعملے نے شرکت کی۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے محکمہ مال کو ہدایت کی کہ وہ اراضی کے تنازعے کا فوری حل تلاش کریں اوراس سلسلے میں انہیں رپورٹ پیش کریں ۔انہوںنے مزید ہدایت کی کہ علاقے کے وسیع ترمفاد کو مد نظر رکھاجائے اورکسی بھی فریق کے ساتھ کوئی زیادتی یاناانصافی نہیں ہونی چاہیئے ۔

متعلقہ عنوان :