بھارتی ریاست بہار میں گرمی کی شدید لہر ، 56 افراد ہلاک

اتوار 16 جون 2019 14:00

بھارتی ریاست بہار میں گرمی کی شدید لہر ، 56 افراد ہلاک
پٹنہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جون2019ء) بھارتی ریاست بہار میں شدید ترین گرمی کے باعث لو لگنے سے اورنگ آباد، گیا اور نواد اضلا ع میں اب تک 56 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

(جاری ہے)

سرکاری ذرائع کے مطابق ان اضلاع میں گزشتہ روز درجہ حرارت 46 ڈگریسینٹی گریڈ تک پہنچ گیا تھا، لو لگنے سے اورنگ آباد کے مختلف بلاکوں کے 30، ضلع گیا میں 19 اور ضلع نوادہ میں7 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ مرنے والوں میں زیادہ تر 60 سال سے زائد عمر کے لوگ شامل ہیں۔اورنگ آباد کے سول سرجن ڈاکٹر سریندر کمار سنگھ نے بتایا کہ ضلع کے مختلف بلاکوں سے لو سے متاثرین 80 مریضوں کو علاج کے لئے گزشتہ روز صدر ہسپتال لایا گیا تھا،ان میں سے 30 کی موت ہو گئی ہے ۔