نیوزی لینڈ میں دو طیاروں کے درمیان ٹکر،2 پائلٹ ہلاک

اتوار 16 جون 2019 14:00

نیوزی لینڈ میں دو طیاروں کے درمیان ٹکر،2  پائلٹ ہلاک
ولنگٹن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جون2019ء) نیوزی لینڈ کے ماسٹرٹون شہر میں اتوار کو ہڈ ایروڈرم کے نزدیک دو طیاروں کی فضا میں ٹکر ہو گئی جس سے دونوں طیاروں کے پائلٹوں کی موت ہو گئی۔

(جاری ہے)

نیوزی لینڈ ہیرالڈ اخبار نے بتایا کہ دونوں طیاروں میں ٹکر کے بعد آگ لگ گئی اور وہ زمین پر گر گئے۔ حادثے کی وجوہات کا پتہ نہیں چل سکا ہے۔ عینی شاہدین نے بتایا کہ حادثے کے وقت موسم بھی ٹھیک تھا۔سول ایوی ایشن اتھارٹی حادثے کی وجوہات کی تحقیقات کے لئے ایک ٹیم بھیجے گی۔ ٹرانسپورٹ ایکسیڈنٹ انویسٹی گیشن کمیشن بھی حادثے کی وجوہات کی تحقیقات کرے گا۔

متعلقہ عنوان :