دنیا میں انٹرنیٹ صارفین کی تعداد 3.8 ارب ہو گئی

صارفین کی تعداد کے اعتبار سے چین اول، بھارت دوسرے اور امریکا تیسرے نمبر پر ہے

پیر 17 جون 2019 13:08

دنیا میں انٹرنیٹ صارفین کی تعداد 3.8 ارب ہو گئی
لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جون2019ء) بانڈ انٹرنیٹ ٹرینڈ لائن رپورٹ کے مطابق انٹرنیٹ کے صارفین کی تعداد میں ہر گزرتے دن اضافہ ہونے کے باوجود اضافے کی رفتار میں سستی آ رہی ہے۔

(جاری ہے)

انٹرنیٹ صارفین کی تعداد سال 2018 میں اس سے قبل کے سال کے مقابلے میں 6 فیصد تک بڑھتے ہوئے 3.8 ارب تک پہنچ گئی ہے جو کل عالمی آبادی کے نصف سے زیادہ ہے، نیٹ صارفین کا 53 فیصد ایشیا پیسیفک میں 15 فیصد، یورپ میں 13 فیصد، افریقہ اور مشرق وسطیٰ میں 10فیصد جبکہ 9 فیصد شمالی امریکا میں ہی-صارفین کی تعداد کے اعتبار سی21 فیصد شرح کے ساتھ چین اول نمبر پر، 12 فیصد شرح کے ساتھ بھارت دوسرے اور 8 فیصد کے ساتھ امریکا تیسرے نمبر پر ہے، اس لسٹ میں ترکی کا نمبر 15واں ہے۔