پاکستان عوامی تحریک کے زیر اہتمام سانحہ ماڈل ٹائون کے 5 سال مکمل ہونے پر تعزیتی تقریبات

پیر 17 جون 2019 14:35

پاکستان عوامی تحریک کے زیر اہتمام سانحہ ماڈل ٹائون کے 5 سال مکمل ہونے ..
فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جون2019ء) پاکستان عوامی تحریک و تحریک منہاج القرآن کے زیر اہتمام پیر کو سانحہ ماڈل ٹائون کے 5سال مکمل ہونے پر فیصل آبا داوردیگر شہروں میں خصوصی تعزیتی تقریبات کا انعقاد کیا گیا جس میں تحریک کے عہدیداران و ممبران اور عام شہریوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ اس موقع پر سانحہ ماڈل ٹائون کے شہداء کی ارواح کو ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی اور فاتحہ خوانی کی گئی۔

(جاری ہے)

پاکستان عوامی تحریک و تحریک منہاج القرآن فیصل آباد کے قائدین نے سانحہ ماڈل ٹائون میں جان کی بازی ہارنے والے افراد کے اہلخانہ کے ساتھ مکمل یکجہتی و دلی ہمدردی کا اظہار کیا۔انہوںنے کہاکہ تحریک کا ہر کارکن ، بچہ ،بوڑھا ، جوان شہدائے ماڈل ٹائون کے متاثرین کے غم میں نہ صرف برابر کا شریک بلکہ حصول انصاف کی جدو جہد میں ان کے شانہ بشانہ ہے۔انہوںنے کہاکہ جب تک سانحہ ماڈل ٹائون کے سفاکانہ واقعہ میں ملوث افراد کو کیفر کردار تک نہیں پہنچا دیا جاتا اس وقت تک وہ چین ، سکون ، آرام سے نہیں بیٹھیں گے۔ انہوںنے کہاکہ شہدائے ماڈل ٹائون کا خون رائیگاں نہیں جانے دیا جائے گا اور حصول انصاف کی جدو جہد جاری رہے گی۔