بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی ڈائریکٹر ڈاکٹر ثانیہ نشتر برقعہ اوڑھ کر اچانک اسلام آباد کے سیلز مراکز پہنچ گئیں

ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے خواتین کو قطاروں میں کھڑا کرنے سے روک دیا، خواتین کے ساتھ زمین پر بیٹھ کر انکی بات سنی اور پیسے لینے کا طریقہ کار بھی سمجھایا

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ پیر 17 جون 2019 19:45

بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی ڈائریکٹر ڈاکٹر ثانیہ نشتر برقعہ اوڑھ ..
اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 17جون2019) بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی ڈائریکٹر ڈاکٹر ثانیہ نشتر برقعہ اوڑھ کر اچانک اسلام آباد کے سیلز مراکز پہنچ گئیں۔ ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے سیلز مراکز انتظامیہ کو خواتین کو قطاروں میں کھڑا کرنے سے منع کر دیا۔ انہوں نے خواتین کے ساتھ زمین پر بیٹھ کر انکے مسائل سنے اور سیلز مراکز سے پیسے لینے کا طریقہ کار بھی سمجھایا۔

وزیراعظم کی معاون خصوصی ثانیہ نشتر نے سیلز مراکز پر آنے والی خواتین سے ملاقات بھی کی اور ان کے ساتھ زمین پر بیٹھ گئیں اور انکی بات سنی۔ ڈاکٹر ثانیہ نشتر وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے سماجی تحفظ اور غربت مٹاؤ پروگرام اور بینظیرانکم سپورٹ پروگرام کی چیئرپرسن اور احساس پروگرام کی سربراہ ہیں۔ یاد رہے کہ حکومت نے بجٹ میں بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے لیے 180ارب روپے اضافی رکھے ہیں۔

(جاری ہے)

اب ڈائریکٹر ڈاکٹر ثانیہ نشتر خود سیلز مراکز پر جا کر تمام چیزوں کی نگرانی کر رہی ہیں اور جائزہ لے رہی ہیں۔ ثانیہ نشتر نے ایک ایک معاملے پر سوال کیے اور پوچھا کہ رقوم کی تقسیم میں کتنی شفافیت ہے،اصل مسائل کیا ہیں؟ ثانیہ نشتر نے مستحق خواتین کو ملنے والی سہ ماہی رقم کی خود گنتی کر کے تسلی بھی کی ۔ انہوں نے نے مراکز میں موجود تمام سامان کا بھی جائزہ لیا۔

ثانیہ نشتر کا مراکز میں انٹر نیٹ کی رفتاراور بنیادی سہولتیں فوری بڑھانے کا حکم بھی دیا ہے۔ انہوں نے اس موقعہ پر کہا کہ بے نظیر ایکم سپورٹ پروگرام امداد کے ساتھ ساتھ پسماندہ علاقوں کے 80 ہزار مستحق افراد کو قرض بھی دینگے۔ خیال رہے کہ چئیرپرسن ڈاکٹر ثانیہ نشتر برقعہ اوڑھ کر اچانک اسلام آباد کے سیلز مراکز پہنچی تھیں جہاں انہوں نے تمام معاملات کا جائزہ لیا۔