افغانیوں کو فی الفور افغانستان بھیجا جائے، ارشد انگار

ّانہیں مزید ملک میں رکھنا ملک کو مزید مشکلات میں دھکیلنے کے مترادف ہوگا، وفد سے بات چیت

پیر 17 جون 2019 22:12

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 جون2019ء) انصاف تاجر ونگ خیبرپختونخوا کے صدر ارشد انگار نے کہا ہے کہ دہشت گردی سے لے کر راہزنی، ڈکیتی، چوری، عصمت فروشی، سمگلنگ، ملاوٹ سمیت تمام جرائم میں کسی نہ کسی حوالے سے افغانی ملوث ہیں، ملک کو جرائم سے پاک کرنے اور مکمل امن کے قیام کے لئے افغانیوں کا انخلاء انتہائی ضروری ہے، حکومت وقت کو چاہئے کہ ملک کو بحران سے نکالنے اور خوشحال و پرامن پاکستان کے لئے افعانیوں کو فی الفور ملک بدر کئے جائیں۔

(جاری ہے)

ا ن خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر میں سعید اللہ خان کے قیادت میں ہشت نگری تاجران کے وفد سے ملاقات کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے مہمان نوازی کا حق ادا کردیا ہے جبکہ افغانیوں نے نمک حرامی کی حد پار کردی ہے، اس لئے انہیں مزید ملک میں رکھنا ملک کو مزید مشکلات میں دھکیلنے کے مترادف ہوگا۔ ارشد انگار نے کہا کہ افغانیوں کی دو نمبر تجارت کی وجہ سے پاکستان کے تاجر مشکلات سے دوچار ہیں، اگر حکومت نے افغانیوں کو بروقت ملک بدر نہ کیا تو ہم تو مجبوراً ان کے خلاف سڑکوں پر نکلنے پر مجبور ہو جائیں گے۔