ممتاز عالم دین مولانا گل داد خان کی گاڑی پر بم حملے کی مذمت

پیر 17 جون 2019 22:12

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 جون2019ء) عوامی نیشنل پرٹی کے صوبائی صدر ایمل ولی خان نے باجوڑ میں ممتاز عالم دین اور رہنما مولانا گل داد خان کی گاڑی پر بم حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے ان کی جلد صحتیابی کیلئے دعا کی ہے،اپنے مذمتی بیان میں انہوں نے کہا کہ پارٹی بار ہا یہ مطالبہ کرتی آ رہی ہے کہ نئے ضم قبائلی اضلاع میں جگہ جگہ آئی ای ڈیز کی موجودگی لاتعداد بے گناہ شہریوں کیلئے جان لیوا ثابت ہو رہی ہے اور ان کی صفائی میں تاخیر سے معصوم شہریوں کی زندگیاں داؤ پر لگی ہوئی ہیں،انہوںنے کہا کہ باجوڑ میں ہونے والے واقعے کی تحقیقات کرائی جائے اور مولانا گل داد خان سمیت واقعے میں زخمی ہونے والوں کو فوری طبی سہولیات فراہم کی جائیں۔

متعلقہ عنوان :