اوکاڑہ: ضلع بھر میں بیمار اور مردار گوشت کا دھندہ عروج پر

شہریوں میں بیماریوں پھلینے کا خطرہ پیدا ہو گیا ، اعلیٰ حکام سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ

پیر 17 جون 2019 22:27

اوکاڑہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 جون2019ء)اوکاڑہ ضلع بھر میں بیمار اور مردار گوشت کا دھندہ عروج پر ہے ، شہریوں میں بیماریوں پھلینے کا خطرہ پیدا ہو گیا ، اعلیٰ حکام سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق اوکاڑہ شہر اورگرد و نواح میں قصابوں کی دکانوں پر بیمار ، مردار اور فریز کیا ہو ا گوشت فروخت ہونے لگا ، سلاٹرہاوس ہونے کے باو جود قصاب جانوروں کو سٹرکوں اور گندی نا لیوں پر زبح کر نے لگے شہریوں اور دیہاتیوں نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا کہ فوری طور پر ڈی ایل او کو برطرف کیا جائے