ڈیرہ اسماعیل خان پوسٹ آفس کے ٹوکن ٹیکس رسیدوں پر جعلی دستخط کرنے کا الزام

سپریم کورٹ نے قید دو ملازمین کو بری کرنے کا حکم جاری کردیا ہے، افسران کو رسید وں پر دستخط کرتے ہوئے کسی نے نہیں دیکھا، چیف جسٹس

پیر 17 جون 2019 22:37

ّاسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 جون2019ء) سپریم کورٹ نے ڈیرہ اسماعیل خان پوسٹ آفس کے ٹوکن ٹیکس رسیدوں پر جعلی دستخط کرنے کے الزام میں قید دو ملازمین کو بری کرنے کا حکم جاری کردیا ہے۔ معاملہ کی سماعت چیف جسٹس نے ریمارکس دئیے کہ افسران کو رسید وں پر دستخط کرتے ہوئے کسی نے نہیں دیکھا ۔ ایف آئی آر میں بھی ملزمان کو نامزد نہیں کیا گیا ۔

(جاری ہے)

چیزیں کیوںنیب کے سامنے آجاتی ہیں عدالت کے سامنے نہیں آئیں ۔ نیب یہ نہیں دیکھتا کہ عدالت میں کیس ثابت کرنا ہوگا۔ نیب سے متعلق جتنے بھی کیس زیر سماعت ہیں سب میں یہی ہورہا ہے۔ نیب وکیل نے اس موقع پر عدالت کو بتایا کہ جب ریڈہوا اس وقت چیزیں کلیئر نہیں تھیں ۔ جب چیزیں کلیئر ہوئیں تو نیب نے ملزمان کو گرفتار کیا۔ عدالت نے عدم شواہد کی بناء پر ملزمان سید کاظم حسین شاہ اور سید الطاف حسین شاہ کو بری کرنے کا حکم دیتے ہوئے معاملہ نمٹا دیا ہے۔