ہماری جائیداد واگزارکرائی جائے،بائیزئی عمائدین کامطالبہ
منگل 18 جون 2019 00:15
(جاری ہے)
پشاور پریس کلب میں ملک مندا خان ، ملک زیارت گل ،ملک خٹک، ملک وحید گل ، ملک ناصر خان اور ملک شیر محمد نے مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے الزام لگایا کہ ملک صنوبر نامی شخص نے ان کی پانچ جریب تک زرعی زمینوں اور جائیدادوں پر قبضہ کر رکھا ہے اور خود کو امن کمیٹی کے اہلکار ظاہر کرکے ان زمینوں کے اصل مالکان کو ڈرا دھمکا رہے ہیں ۔
انہوںنے کہاکہ مذکورہ شخص نے مبینہ طور پر شندرہ سنہ خیل سکول کی پرانی عمارت بھی مسمارکی تھی اور وہ نہیں چاہتا کہ علاقے میں امن ہو ، پولیس اور سکیورٹی اہلکاروں نے چند روز قبل علاقے میں ملک صنوبر کی جانب سے علاقے میں کشیدگی پیداکرنے کی صورتحال کو کنٹرول کیا جو بڑا اقدام ہے ۔ انہوںنے وزیرا علیٰ خیبر پختونخوا اور آئی جی پولیس، کورکمانڈر پشاور اور متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا کہ ملک صنوبر سے ان کی جائیداد واگزار کرانے کیلئے اقدامات کئے جائیں اور اس سلسلے میں تحقیقاتی کمیٹی بھی بنائی جائے۔مزید اہم خبریں
-
مولانا فضل الرحمان نے حکومت کے خلاف گرینڈ الائنس بننے کا اشارہ دے دیا
-
فیصل آباد،خاتون اور چار بچیوں کی ہلاکت زہریلی پھکی کھانے سے ہوئی،والد کی نشان دہی پر پنساری گرفتار
-
وزیر داخلہ کا لاہور کراچی میں ایک پاسپورٹ دفتر24 گھنٹے کھلا رکھنے کا اعلان
-
ایمل ولی خان بلا مقابلہ عوامی نیشنل پارٹی کے صدر منتخب
-
صادق خان مسلسل تیسری بار میئر لندن منتخب، وزیراعظم کی مبارکباد
-
سعودی وزیر خارجہ کی اسحاق ڈار سے ملاقات
-
انوارالحق کاکڑ اور حنیف عباسی کی تکرار درحقیقت قومی خزانے کی چوری میں ملوث کرداروں کا اعتراف جرم ہے
-
پی ٹی اے نے ٹیکس ریٹرن فائل نہ کرنے والوں کی موبائل سمز بلاک کرنے کی تجویزمستردکردی
-
ایک اور آٹو کمپنی کا گاڑی کی قیمت میں لاکھوں روپے کی کمی کا اعلان
-
گرمیوں کے آغاز پر عوام پر نیا "بجلی بم" گرانے پر غور
-
چیف جسٹس کی مدت ملازمت میں توسیع شرم ناک عمل ہو گا
-
صنعت کار انڈسٹری لگائیں ، منافع کمانا آپ کا حق ہے‘بجٹ میں صنعتی پالیسی لا رہے ہیں.رانا تنویر حسین
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.