آج بھی سانولی رنگت پر تنقید کا سامنا کرنا پڑتا ہے، آمنہ الیاس

منگل 18 جون 2019 14:28

آج بھی سانولی رنگت پر تنقید کا سامنا کرنا پڑتا ہے، آمنہ الیاس
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جون2019ء) پکستانی اداکارہ آمنہ الیاس نے کہا ہے کہ کیریئر کے آغاز میں ہی نہیں بلکہ آج بھی سانولی رنگت ہونے پر تنقید کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع ابلاغ کے مطابق آمنہ الیاس نے نجی ٹی وی کے ایک پروگرام میں اپنی سانولی رنگت کے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سانولی رنگت ہونے کے متعلق سن سن کر تنگ آچکی ہیں اور یہی نہیں ان سے کیریئر کے آغاز میں بلکہ آج بھی کبھی کبھی سوشل میڈیا پر سانولی رنگت ہونے پر سوال کئے جاتے ہیں اور تنقید کا سامنا بھی کرنا پڑتا ہے حالانکہ پاکستان کی 90 فیصد عوام کی رنگت میرے ہی جیسی ہے تو پھر مجھے سمجھ نہیں آتی کہ میں اس سوال کا لوگوں کو کیا جواب دوں ۔

انھوں نے کہا کہ میں نے جو دیکھا ہے کہ ہم ایک دوسرے کو رنگت، عمر اور دوڑ کی بناء پر جج کرتے ہیں ان چیزوں کو جج کرنے والے ہم کون ہوتے ہیں یہ سب اللہ کے اختیار میں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ میں بہت مضبوط اعصاب کی حامل لڑکی ہوں اور شروع میں کالی رنگت ہونے کے متعلق تنقید پر کبھی کبھی بہت دکھ ہوتا تھا لیکن دنیا گھومنے اور میری پڑھائی نے مجھے بتایا کہ یہ سوچ کند ذہن کے حامل افراد کی ہے، ظاہری خوبصورتی کوئی معنی نہیں رکھتی صرف آپ کا اخلاق، ٹیلنٹ معنی رکھتا ہے۔

متعلقہ عنوان :